لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے سلمان شاہ اور ان کے خاندان کے افرادکے خلاف درج مقدمات کے ریکارڈ کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ نے گزشتہ روز گرفتاری دے دی ہے، جو اب ہو رہا ہے وہ اس ملک میں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ سے خدیجہ شاہ کوئی تعلق نہیں ۔ وہ پر امن احتجاج کا حصہ تھیں
مشہور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق مشیر سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔
مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت نے سلمان شاہ اور ان کے خاندان کے ارکان کے خلاف مقدمات کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں۔