سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ورکرز کو کہوں گا کہ اب بھی وقت ہے متبادل جماعتوں میں آجائیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ رات کو بننے والی جماعتیں ایسی ہی ہوتی ہیں دن میں ختم ہوجاتی ہیں، تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں تھی، ڈرپوک لیڈر نہیں ہوتا، عمران خان کیلئے شروع سے کہتے ہیں کہ یہ سیاسی بندہ نہیں، مجھے اس کی نیچر کا بھی پتہ ہے، مکتی باہنی تحریک میں بنگالیوں نے بھی ایسا نہیں کیا جس طرح انہوں نے کیا ہے، غیر ملکی قوتوں سے اب مدد مانگ رہا ہے، بدقسمتی سے ایسا نہیں کرنا چاہیے، اداروں کیلئے عزت و احترام ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، عدالت کا جو آزادی کے وقت کردار تھا اب بھی وہی کردار ہے، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، عمران خان نو مہینے پلاسٹر باندھ کر اور بالٹی رکھ کر سر پر چلتا رہا۔