لاہور ( الاخبار رپورٹ) جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں مطلوب پی ٹی آئی کی سپورٹر خدیجہ شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔ پولیس کے مطابق خدیجہ شاہ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں مطلوب تھیں۔
خدیجہ شاہ امریکی شہری ہیں اور انہوں نے کئی آڈیو پیغامات چھوڑے تھے جن میں انہوں نے کہا کہ وہ بے قصور ہیں۔