اسلام آباد(الاخبار مانیٹرنگ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے حملوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی، ایک ساتھ پاکستان کے کئی شہروں میں فوجی تنصیبات پر ٹارگٹڈ حملے کیے گئے لیکن جب تک ہمارے پاس ٹھوس ثبوت نہ آئے تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگائیں گے۔
شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو ٹارگٹڈ حملے کیے گئے جن کی پہلے ریہرسل بھی کی جا چکی تھی۔ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر غور و خوض ہو رہا ہے ہے مگر ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا