جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ عدلیہ کے ایسے ججز کی عزت نہیں کر سکتے جو قانون کی تشریح اپنی مرضی سے کریں۔
جیو نیوز کے حامد میر سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ عدلیہ میں انتہائی قابل احترام شخصیات بھی موجود ہیں لیکن جب ذاتی مفادات آگے آ جائیں اور کرسی کا وقار پیچھے چلا جائے تو ہم پر بھی رولز کے مطابق گیم کی پابندی بے معنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں ایسے ججز کے فیصلے قابل قبول نہیں جو قانون کی تشریح اپنی مرضی سے کریں۔