اسلام اباد(سٹاف رپورٹر)خواجہ آصف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں مجھے تو زمین پر لٹایا جاتا تھا، لیکن عمران خان کو گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے اور وہاں بھی ان سے سہولتوں کا پوچھا جارہا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف، مریم نواز، آصف زرداری اور مجھے تو کبھی گیسٹ ہاؤس میں نہیں رکھا گیا۔ لیکن عمران خان کو بڑی عزت و احترام کے ساتھ گیسٹ ہاؤس میں رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حسن سلوک صرف عمران خان کے ساتھ کیوں ہے؟ یہ دہرا معیار نہیں ہے۔؟
وزیر دفاع نے کہا کہ عدالت کو شہدا کی یادگاروں اور، کور کمانڈر کے گھر پر حملہ پر سوموٹو لینا چاہئے تھا، لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں تو حکم دیا کرتی ہیں، اسی لئے ہم حکم کا ہی انتظار کر رہے تھے۔ لیکن آج عدالت نے حکم کی بجائے خواہش کا اظہار کر دیا۔