فلوریڈا، خصوصی رپورٹ
فلوریڈا میں واقع ناسا کے خلائی سٹیشن کینیڈی سپیس سنٹر سے اج، یعنی بروز پیر جب ایک Space X Falcon 9 راکٹ، بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لئے روانہ ہوا تو اس میں پہلی بار دو سعودی باشندے بھی سوار تھے۔
یہ اس اعتبار سے بھی ایک تاریخی واقعہ ہے کہ اس خلائی پرواز کے ذریعہ خلا میں جانے والے ان دونوں سعودی خلانوردوں میں پہلی بار ایک سعودی خاتون بھی شامل ہیں، جنہیں ابھی پچھلے سال تک کسی محرم کے بغیر ہوائی جہاز کا سفر کرنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔
اس مشن کے لئے سعودی عرب کے رایانا برناوی اور علی القرنی نامی یہ دونوں شہری مہینوں سے امریکہ میں مقیم تھے اور اپنی اس پرواز اور سپیس سٹیشن پر اپنے کام کی تربیت حاصل کر رہے تھے ۔