انڈیا کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاستی انتخابات میں ملک کے جنوب میں اپنے واحد گڑھ کو کھو دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق کرناٹک کے وزیراعلٰی بسوراج بومئی نے انتخابات میں اس وقت اپنی شکست تسلیم کر لی کی جب کانگریس کے حصے میں 130 نشستں آئیں۔
بی جے پی کی 60 سے زیادہ اور ایچ دی کمارسوامی کی جنتا دَل (جے ڈی ایس) کی 20 نشستیں ہیں۔
کانگریس نے اپنے سیم ایل ایز کو بینگلورو پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کانگریس نے اپنے منتخب ارکان کے لیے ریزارٹس بھی بک کر لیے ہیں۔
بی جی پی نے تنقید کی تھی کہ ’کانگریس اپنے ایم ایل ایز پر بھروسہ نہیں کرتی۔‘
جنتا دل کے رہنما ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا ہے کہ وہ کسی پارٹی کے ساتھ رابطے میں نہیں تاہم جنتا دَل سیکولر کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس اور بی جے پی ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔