اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ چیف جسٹس کی اجازت کے بغیرکسی جج کو کمیشن کیلئے نامزد نہیں کیا جا سکتا،سپریم کورٹ کے کسی جج کیخلاف تحقیقات کا فورم صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے فون ٹیپنگ سے متعلق فیصلے کے مطابق جوڈیشل کمیشن بنایاجائے، درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیا جائے