لاہور کے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 340 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق شرپسندوں کی شناخت تصاویر اور ویڈیوز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کی گئی۔
سی سی ٹی وی اور موبائل ویڈیوز کی مدد سے مزید ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پُرتشدد کارروائیوں میں لاہور کے 70 پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
گزشتہ روز پنجاب کے محکمۂ داخلہ نے لاہور کے جناح ہاؤس جلانے میں ملوث افراد کی تصاویر جاری کی تھیں۔ ہوم ڈپارٹمنٹ نے تصاویر کی مدد سے ملوث افراد کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔ ملزمان کی تلاش میں مدد کرنے والوں کے لیے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔
کراچی میں بھی 9 مئی کو رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے کے الزام میں باپ بیٹا کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔