حکومت نے جمیل احمد کو نیا گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کردیا ہے۔ جمیل احمد اس سے قبل ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے فرائض انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ سعودی سینٹرل بینک میں بھی اہم عہدے پر رہ چکے ہیں۔ جمیل احمد 1991 سے اسٹیٹ بینک سے وابستہ ہیں اور وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کےعہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی حکومت نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
style=”display:none;”>