محکمہ داخلہ پنجاب نے قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کیلئے پابندی کی زد میں آنے والی 84 کالعدم تنظیموں، ان کے ذیلی ادارں اور زیر نگرانی تنظیموں کی فہرست جاری کر دی ہے ،جبکہ محکمہ داخلہ نے ایک انتباہی پیغام میں واضح کیا ہے کہ عوام اپنی زکوات، خیرات، عطیات ا ور قربانی کے جانور کی کھالیں صرف پنجاب چیرٹی کمیشن سے منظورشدہ اداروں اور تنظیموں کو ہی دے سکتی ہیں ۔۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم تنظیموں، ان کے ذیلی اداروں اورزیر نگرانی تنظیموں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنا جرم ہے ۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کالعدم تنظیموں اوران کے ذیلی اداروں کی ایک فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔
جاری کردہ فہرست میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد (ذیلی تنظیمیں الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی)، لشکر طیبیہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان (سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان)، خدام الاسلام (سابقہ جیش محمد)، اسلامی تحریک پاکستان (سابقہ تحریک جعفریہ پاکستان)، جمعیت الانصار،جماعت الفرقان،حزب التحریر،بلوچستان لبریشن آرمی اور ان جیسی دیگر تنظیمیں شامل ہیں
style=”display:none;”>