بھارتی فلم ساز کے لئے وزیرداخلہ امت شاہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا جرم بن گیا۔فلم ساز اویناش داس کو تصویر شیئر کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔اویناش داس نے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ اور کرپشن کے الزام میں گرفتار بیورکریٹ پوجاسنگھل کی تصویر گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور کیپشن میں لکھا تھا کہ یہ تصویر پوجا کی گرفتاری سے کچھ روز قبل لی گئی ہے۔ان کے خلاف امت شاہ کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
style=”display:none;”>