اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کے نام پر قائم ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق کیس میں سی ڈی اے کو کل تک غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔
ایڈیشل اٹارنی جنرل بیرسٹر منور اقبال دوگل نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام اداروں کے نام پر رکھنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں، کوآپریٹو سوسائٹیز سے متعلقہ قوانین میں نام کے استعمال سے کہیں نہیں روکا گیا۔
ایڈیشل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ تاہم یہ بات ٹھیک ہے کہ سرکاری ملازمین کو ان سوسائٹیز کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ عدالت نے سی ڈی اے کو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
style=”display:none;”>