اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی۔
قبل ازیں اعظم سواتی کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کی ہائیکورٹس نے اعظم سواتی کے خلاف مقدمے ختم کر دیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی آر میں ٹائم اور وقوعہ کی جگہ نہیں لکھی گئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
بعدازاں جسٹس عامر فاروق نے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
style=”display:none;”>