اسلام آباد ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روکتے ہوئے 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے معاملے کی سماعت کی۔ عدالت نے سلیمان شہباز کو 14 روز تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔
درخواست گزار سلمان شہباز کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل 2018 میں بیرون ملک گئے اور یہ مقدمہ 2020 میں بنایا گیا۔ منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کا کوئی کال اپ نوٹس بھی نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ عدالت نے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی غیرحاضری میں کی۔
انہوں نے عدالت سے سلمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی تاکہ وہ لاہورکی متعلقہ عدالت میں پیش ہوسکیں۔عدالت نے سلیمان شہباز کے وکیل کےدلائل سننے کے بعد ان کی 14 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
style=”display:none;”>