سعودی عرب میں بین الاقوامی تین روزہ فوڈکس نمائش کا آغاز ہوگیا ہے جس میں نو پاکستانی کمپنیوں کے علاوہ دیگر ممالک کی کمپنیوں کی جانب سے بھی سٹال لگائے گئے ہیں۔
پاکستانی سٹالز کا افتتاح سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے کیا اور پاکستانی کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔ نمائش میں پاکستان کے رائس سمیت دیگر مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کے سٹال لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز ہیں جبکہ نمائش کو دیکھنے کے لئے سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
پاکستان کے منسٹر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ اظہر علی داہر اور رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیرمین علی حسام اصغر کا کہنا ہے کہ پاکستانی اشیاء کے فروغ کے لئے سعودی عرب ایک بڑی مارکیٹ ہے اور جلد ہی پاکستانی چاول سمیت دیگر اشیاء سعودی عرب کی بڑی مارکیٹوں میں دستیاب ہونگی جس سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا
style=”display:none;”>