بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کر دی۔ بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے درخواست پر سماعت کی۔ پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے عمران خان اور فیصل مقبول کی طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ کیس میں دیگر شریک ملزمان سردار اظہر، سید یونس ، حامد زمان، طارق شفیع، سیف اللہ نیازی، عامر محمود کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔
style=”display:none;”>