لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی میں 0.54 فیصد کا مزید اضافہ ہوگیا۔ سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی مجموعی شرح 24.39 فیصد ہوگئی۔۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیے۔۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
حالیہ ہفتے 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔۔رپورٹ کے مطابق چینی 11 روپے 40 پیسے، گڑ5 روپے اوردال مسور5 فی کلومہنگی ہوئی، چاول 2 روپےکلو، ایل پی جی گھریلوسلنڈر11 روپے، انڈے 2 روپے درجن مہنگے ہوئے۔۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا،چینی 11 روپے 40 پیسے، گڑ5 روپے اوردال مسور5 فی کلومہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق چاول 2 روپےکلو، ایل پی جی گھریلوسلنڈر11 روپے، انڈے 2 روپے درجن مہنگے ہوئے۔
دال ماش 7 روپےکلو، 20 کلوآٹے کا تھیلا 3 روپے اور5کلوکوکنگ آئل کا ڈبہ 17 روپے سے زائد مہنگاہوا،حالیہ ہفتے آلو، تازہ دودھ، دہی، اوردال مونگ بھی مہنگی ہوئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے فی کلو ٹماٹر3 روپے، پیاز2 روپے، لہسن 3 روپے سے زائد سستا ہوا، کیلے 3 روپے فی درجن،ڈھائی کلوگھی کا ڈبہ 5 روپے، زندہ مرغی 5 روپے فی کلوسستی ہوئی۔