سوئی سدرن گیس کمپنی نے منگل کے دن سے صنعتی شعبے کی گیس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کراچی چیمبر کے رہنما زبیر موتی والا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 28 فروری تک صنعتوں کو گیس سپلائی معطل رہے گی جس کی وجہ سے صنعتی پیداوار میں شدید خلل آئے گا۔
صنعت کار جاوید بلوانی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کو گھروں میں دوپہر جبکہ رات میں صنعتوں کو گیس فراہمی کی تجویز دی ہے۔ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن پہلے ہی وزارت پٹرولیم کو سردیوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جمع کرا چکی ہیں جس کے مطابق ملک میں گیس کی قلت کے کھانا پکانے کے لئے صرف 3 وقت دی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ لوڈ شیڈنگ کا انتظام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 11 ہزار کمرشل صارفین آر ایل این جی پر منتقل ہو چکے ہیں، ہماری اوّلین ترجیح گھریلو صارفین کو گیس دینا ہے۔
ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ گیس کا بحران زیادہ شدید نہیں ہو گا
style=”display:none;”>