نئی دہلی ( خصوصی رپورٹ) بھارتی حکومت نے کیمرون میں چھ بچوں کی اموات سے منسلک کھانسی کا شربت تیار کرنے والی کمپنی کو مینیو فیکچرنگ روکنے کا حکم دے دیا ہے ۔ نائب وزیر صحت پروین پوار نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ مدھیا پردیش میں قائم ریمن لیبز کو ڈرگ ریگولیٹرز کے معائنے کے بعد اپنی پیداواری سرگرمیاں روکنے کا حکم دیا گیا۔بھارت اب تک کھانسی کا شربت تیار کرنے والی تین کمپنیوں کے مینیو فیکچرنگ لائسنس معطل کر چکا ہے۔ان تین میں سے دو کمپنیوں کے تیار کردہ کھانسی کے شربت کو گزشتہ سال گیمبیا اور ازبکستان میں کم از کم 89 بچوں کی اموات کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔