دلی پولیس نے پیغمبرِ اسلام ﷺ سے متعلق متنازع بیان کو منظرعام پر لانے والے صحافی محمد زبیر کو توہین مذہب اور اشتعال انگیزی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ محمد زبیر پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام ہے۔ محمد زبیر کی جانب سے گذشتہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نوپو شرما کی جانب سے ایک ٹی وی پروگرام میں پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں نازیبا بیانات کو منظر عام پر لایا گیا تھا۔ کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے سچ کی آواز کو گرفتار کرنے سے ہزار مزید پیدا ہوں گے۔ ظلم پر سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔
style=”display:none;”>