کامن ویلتھ گیمز میں مردوں کی ہاکی میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔
پہلے کوارٹر میں سکاٹ لینڈ نے گول کرکے برتری حاصل کی تاہم پاکستانی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرے کوارٹر میں دو گول کئے اور دو ایک کی برتری حاصل کی۔تیسرے کوارٹر میں سکاٹ لینڈ نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔چوتھے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گول کرکے تین دو کی برتری حاصل کی جو کھیل کے آخر تک برقرا ر رہی۔
style=”display:none;”>