اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار نے جیتی ہے۔
پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں کے 3131 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے جو اعداد شمار ‘آر ایم ایس’ سسٹم کے ذریعے الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے ہیں، ان کے مطابق 20 حلقوں میں مجموعی طور پر ووٹ ڈالنے کی شرح 49.69 فیصد رہی۔
20 حلقوں میں ہونے والے ان ضمنی انتخابات میں کل 175 امیدواروں نے حصہ لیا اور ان میں ووٹرز کی کل تعداد 45 لاکھ 79 ہزار 898 تھی۔ مختلف پارٹیوں کے درمیان ووٹوں کی تقسیم کی شرح بڑی واضح نظر آتی ہے۔ تحریک انصاف کو 46.08 فیصد ووٹ ملے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن 39.05 فیصد ووٹ لیکردوسرے نمبر پررہی ہے۔
آزاد امیدواروں نے 7.7 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک لبیک پاکستان صرف 5 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوپائی ہے۔
style=”display:none;”>