ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے اسٹیبلشمنٹ اور اپوزیشن کے درمیان ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف رات کے اندھیرے میں بند دروازوں کے پیچھے مذاکرات ہو رہے ہیں اور دوسری طرف ہمیں غدار کہا جاتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے انکشاف کیاکہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لئے سابقہ حکومت نےآرمی چیف کو غیرمعینہ مدت تک توسیع کا کہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میری واضح پالیسی ہے کہ میری تشہیر نہ کی جائے، آج میں اپنی ذات کے لیے نہیں اپنے ادارے کے لیے آیا ہوں، میرےا دارے کے جوانوں پر جھوٹی تہمات لگائی گئیں اس لیے آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ارشدشریف کی زندگی کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں تھا۔ جب وہ یہاں تھے تو ان کا ادارے سے رابطہ تھا، جب وہ باہر گئے تب بھی انہوں نے رابطہ رکھا، ارشد شریف واپس آنے کی خواہش رکھتے تھے ، ان کی زندگی کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں تھا، جب کے پی حکومت نے تھریٹ الرٹ جاری کیا تو ہماری تحقیق کے مطابق ایسا کچھ نہیں تھا۔
ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ جھوٹ سےفتنہ و فسادکا خطرہ ہوتو سچ کاچپ رہنا نہیں بنتا، میں اپنے ادارے، جوانوں اور شہدا کا دفاع کرنے کے لیے سچ بولوں گا۔
style=”display:none;”>