جاپان کی تاریخ کے طاقتور ترین طوفانوں میں سے ایک سمندری طوفان ‘نانماڈول’ کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے، اس دوران ملک کے مغربی حصوں میں تیز ہواؤں اور ریکارڈ بارشوں کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا اور کمپنیاں کام مؤخر کرنے پر مجبور ہوگئیں۔
ایک شخص اپنی کار کے اندر مردہ پایا گیا جو پانی ڈوبی پائی گئی جب کہ ایک اور شخص لینڈ سلائیڈنگ کے دوران مٹی کے نیچے دب کر ہلاک ہوا۔ طوفان کے باعث 115 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
گزشتہ روزتقریباً 3 لاکھ 40 ہزار گھروں میں بجلی کی فراہمی معطل تھی۔ ٹرینوں کا آپریشن روک دیا گیا ہے جب کہ تقریباً 800 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ عام تعطیل کے باعث زیادہ تر اسکول بند رہے۔
style=”display:none;”>