برازیل کے صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار مطلوبہ پچاس فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ برازیل میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے 30 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، کیونکہ صدر جائر بولسونارو اور سابق صدر لولا ڈی سلوا واضح فتح کے لیے درکار ووٹ حاصل نہیں کر پائے۔اس لیے اب دونوں امیدواروں میں براہ راست مقابلہ ہو گا۔
برازیل کے انتخابی حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے کی پولنگ میں سابق صدر لوئیز اناسیو لولا ڈی سلوا کو 48.3 فیصد ووٹ حاصل ہوئے جبکہ موجودہ صدر جیئر بولسونارو کو 43.3 فیصد ووٹ ملے۔
style=”display:none;”>