آزادکشمیر کے ضلع باغ میں شجاع آباد کے قریب فوجی گاڑی نالے میں جا گری۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس حادثے میں نو فوجی جوان شہید اور چار شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ شہید جوانوں کی نماز جنازہ منگلا چھاؤنی میں ادا کی گئی۔
کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت عسکری حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہدا کے جسد خاکی تدفین کے لیے آبائی علاقوں کو روانہ کیے جائیں گے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فوجی گاڑی کو حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرض نبھاتے ہوئے شہید ہونے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔
style=”display:none;”>