اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) سیالکوٹ پولیس کے مطابق صحافی عمران ریاض خان اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے بھی سوشل میڈیا پر ان کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔
عمران ریاض کے والد نے بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کررکھا تھا۔ اس سلسلے میں آخری سماعت اس ماہ کی بیس تاریخ کو ہوئی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پولیس کو آئندہ سماعت پر عمران ریاض کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کارروائی چھبیس ستمبر تک ملتوی کردی تھی۔
عمران ریاض خان کی پراسرار گمشدگی کے بارے میں پر ملک میں تشویش پائی جاتی تھی اور پاکستان تحریک انصاف اس سلسلے میں مسلسل احتجاج کرتی چلی آ رہی تھی۔