اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔
عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سیشن کورٹ میں دائر کی تھی جس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے کی۔
عمران خان کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان عدالت میں پیش ہوئے جس پر عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے 31 اکتوبر تک عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔
style=”display:none;”>