تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔
اسد عمر نے یہ بات لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے کا پابند ہے ، معاشی حالات اس میں آڑے نہیں آسکتے، ان کا کہنا تھا کہ جمعرات تک پنجاب میں انتخابات کا فیصلہ ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پارلیمانی بورڈ کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں ، چیئرمین عمران خان نے بہت جلد ٹکٹوں کے اعلان بھی کرنا شروع کردینے ہیں، سب کو پتہ ہے یہ الیکشن پاکستان تحریک انصاف کا الیکشن ہے۔
انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کم ترین سطح پر آچکے ہیں اور حکومت گرفتاریوں اور مقدمات میں مصروف ہے، ملک کے ساتھ ڈرامہ کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی والوں کو راتوں رات اٹھایا جارہا ہے ، یہ قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں، قوم کو ان کے سب ڈراموں کی سمجھ ہے۔
style=”display:none;”>