ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ میں عمران خان کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد کی خصوصی بینکنگ کورٹ نے عمران خان کو 28 فروری کو عدالت پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔
کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کی۔عمران خان کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے 22 فروری کے آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کی جس میں ہائیکورٹ نے عمران خان کو 28 فروری کو بینکنگ عدالت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
بینکنگ کورٹ نے ہائیکورٹ فیصلہ کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔
style=”display:none;”>