انسدادِ دہشتگردی اسلام آباد کی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی یکم ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے سماعت کی۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس سماعت کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور ارد گرد چار سو سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کے ہمراہ وکلاء ٹیم کی بابر اعوان، فیصل چو دھری اور علی بخاری بھی موجود تھے۔
style=”display:none;”>