انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تمام 7 مقدمات میں عمران خان ضمانت منظور کر لی۔
دورانِ سماعت جج نے سوال کیا کہ کتنی ضمانت کی درخواستیں ہیں؟ عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ ضمانت کی 7 درخواستیں ہیں، ہمارا دیر سے آنے کا ارادہ نہیں تھا، ہمیں جوڈیشل کمپلیکس آنے نہیں دیا گیا، اس لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے درخواستِ ضمانت دائر کی۔
عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مختلف مقدمات میں 23 مئی تک ضمانت منظور کی ہے۔