لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخری گیند تک لڑنے والا کپتان تھا اور آخری گیند تک لڑوں گا۔ جو کچھ ہو رہا ہے ایسا گزشتہ 35 سال میں نہیں ہوا، پاکستان میں ایسا لگ رہا ہے کہ انسانی حقوق ختم ہوگئے ہیں۔
صرف عدلیہ رہ گئی ہے جو انسانی حقوق کی حفاظت کر رہی ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ باہر تو کچھ بھی نہیں جس کو جب چاہو اٹھا لو۔