اسلام آباد، (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق، اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے جن لوگوں سے ملاقاتیں کیں ان کی فہرست اتنی زیادہ طویل نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق انھوں نے پیشی سے قبل وکلاء اور پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی اور کچھ دیر اپنے ذاتی معالج سے بھی مشاورت کی ہے ۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عدالت کے حکم کے مطابق گزشتہ شب عمران خان سے 10 افراد نے ملاقات کی۔ ان سے ملاقات کرنے والوں میں صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید بھی شامل تھے۔
عمران خان کی خواہش پر ان کے معالج ڈاکٹر فیصل بھی پولیس گیسٹ ہاؤس آئے اور ان سے مشاورت کی ۔
ان شخصیات کے علاؤہ ایک سات رکنی قانونی ٹیم نے بھی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔