لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے پُرتشدد مظاہروں اور واقعات میں ایجنسیز کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کے اہم شواہد ہمارے پاس موجود ہیں، جو آزادانہ تحقیقات کی صورت میں پیش کریں گے۔ ہمارے پاس کسی بھی آزادانہ تحقیق/انکوائری میں پیش کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ وغیرہ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث تھے تاکہ افراتفری پھیلائی جائے جس کا الزام تحریک انصاف پر دھرا جائے اور اس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا جواز تراشا جا سکے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ’ہمارے پاس کسی بھی آزادانہ تفتیش میں پیش کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث تھے‘۔
We have ample amount of evidence to present to any independent inquiry that the arson and in some places shootings were done by agencies men who wanted to cause mayhem and blame it on PTI so the current crackdown would be justified.
ہمارے پاس کسی بھی آزادانہ تحقیق/انکوائری میں پیش کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ وغیرہ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث تھے تاکہ افراتفری پھیلائی جائے جس کا الزام تحریک انصاف پر دھرا جائے اور اس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا… https://t.co/I005g0SDV0 pic.twitter.com/MsNuEy4rHV
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 15, 2023
ہماری پارٹی نے 27سال میں کوئی انتشار نہیں پھیلایا مجھے گولیاں لگیں پھر بھی کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی گئی ۔ لندن پلان کے تحت تحریک انصاف کو بین کرنے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی ۔
اس سے قبل عمران خان نے جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا دفاع کرتے ہوئے وقوعہ کی دو ویڈیوز بھی شیئر کیں اور اسی بات کو دہرایا کہ ہم پر الزام عائد کرنے کا مقصد کریک ڈاؤن کرنا ہے