سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اب وہ آج سے نہیں کل سے جلسے شروع کریں گے ۔ انہوں نے کہا میں نے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ بدھ سے جلسے شروع کروں گا، مگر عدالتوں میں میری پیشیاں ہیں اس لیے اب جمعرات سے جلسے کروں گا۔ پہلا جلسہ مریدکے میں ہو گا، پلان دوں گا کہ کیسے ملک کو دلدل سے نکالنا ہے۔