اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکلا نے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 اگست کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کیس کے جج کی جانبداری کے خلاف درخواست کی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ واپس اسی جج کو بھیج دیا۔