لاہور (خصوصی رپورٹ) ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حکومت عمران خان کو ان کی زمان پارک کی رہائشگاہ میں نظر بند رکھنے کی ایک تجویز پر غور کر رہی ہے۔
ایک خبر رساں ایجینسی کے حوالے سے میڈیا نے خبر دی ہے کہ حکومت کو عمران خان کو حراست میں لے لینے کی تجویز دی گئی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔
اگر تجویز پر عمل درآمد کا فیصلہ ہوا تو ، فی الوقت عمران خان کو زمان پارک میں ان کی اپنی ہی رہائش گاہ میں نظر بند کر دیا جائے گا اور پھر ممکن ہے کہ ان سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی جائے۔ ۔
نیوز ایجینسی “پی پی آئی ” کے مطابق عمران کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے اور انٹرنیٹ پر تقاریر کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی اور نظر بندی کے حکم کے بعد ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا جائے گا۔