اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں شروع ہونے والے پرتشدد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جاتا ہے کہ لاہور میں زمان پارک کی پچھلی طرف راستہ بند کردیا گیا ہے، جبکہ کنال روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے ۔ سڑک پر پی ٹی آئی کے کارکنان موجود ہیں، اور گاڑیوں کو روکا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دوران پولیس اور انتظامیہ مکمل طور پر منظر سےغائب ہے۔