پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی نے جیو ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں مشورہ ضرور دوں گا لیکن فیصلہ عمران خان کی بات پر ہوگا، وہ اسمبلی توڑنے کا کہیں گے تو میں 2 سکینڈ میں کر گزروں گا۔ انھوں نے اپنے صاحبزادے مونس الہٰی کی سیاسی اپروچ کی کھل کر تعریف کی۔
پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں کے ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےطانھوں نے کہا کہ میں ” مونس الہٰی کو کریڈٹ دوں گا کہ اُس نے مجھے پکڑ کر رکھا کہ ہلنا نہیں ہے۔”
ق لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی کے لیے عمران خان نے جو حکمت عملی بنائی وہ کمال کی حکمت عملی تھی ۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں کامیابی کے لیے عمران خان نے بہت زیادہ محنت کی اور اپنی انرجی کا بھرپور استعمال کیا۔
ق لیگی رہنما نے کہا کہ ڈائیلاگ سیاست کا حصہ ہیں، جو ہوتے بھی رہتے ہیں، مریم نے ہار مان لی یہ اچھی بات ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کا پہلے بھی خیر خواہ رہا ہوں، اب بھی مشورہ دینا چاہتا ہوں، مجھے پتا ہے وہ اس پر عمل پیرا نہیں ہوں گے۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ میرا شریف خاندان کو مشورہ ہے کہ یہ خود آکر کہیں کہ ہم پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا الیکشن نہیں لڑتے بلکہ مل کرچلتے ہیں۔
style=”display:none;”>