اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نو مئی کے بعد درج مقدمات میں دس دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ نو مئی واقعات کے بعد عمران خان کے خلاف چھ مقدمات درج کیے گئے، عدالت نے عمران خان کو چھ مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئےانہیں دس روز میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے کیا ہے کہ اگر ایف ایٹ کچہری نئے کمپلیکس میں شفٹ نا ہو تو جوڈیشل کمپلیکس میں کیس سنا جائے، اور اگر کچہری نئے کمپلیکس میں شفٹ ہو گئی تو کیس کی سماعت وہاں ہو گی۔