اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں مبینہ آڈیو لیکس تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔ سماعت میں خصوصی کمیٹی کو چیف جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کے بیٹے کے خلاف کارروائی سے روک دیا ۔ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے نجم الثاقب کو طلبی کا نوٹس بھی معطل کر دیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے حکم امتناع جاری کیا
جسٹس بابر ستار نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات بھی دور کر دیے ۔عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت کو 19 جون کے لیے نوٹس جاری کر دیے ۔ یہ آڈیوز ریکارڈ کون کرتا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔