آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نےآئر لینڈ کو 35 رنزسے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں آئرش ٹیم نے ٹاس جیت کر کیویز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 185 رنزبنائے۔
اوپنرز’فن ایلن ‘ اور ڈیون کانوے نے ٹیم کو 52 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ ایلن 32 اور کانوے 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان کین ولیمسن نے 35 گیندوں پر 61 رنز بنائے۔ ان کی اننگزمیں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ ڈیرل مچل 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ گیرتھ۔ڈیلینے کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔
جواب میں آئرش ٹیم 9 وکٹوں پر 150رنزبناسکی۔ پال سٹرلنگ نے37 اور اینڈی بالبرنی نے 30 رنزبنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 3، ٹم ساؤتھی، مچل سینٹنر، اور اش سودھی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرا میچ افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان جاری ہے۔
style=”display:none;”>