آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج دو میچ کھیلے جارہے ہیں۔ پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 117 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ زمبابوے کے صرف دو بلے باز ڈبل فگر تک پہنچ سکے۔ سین ولیمز نے 28 رنز بنائے۔ سکندر رضا 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ان کی اننگز میں 3 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ نیدرلینڈز کے پال وین میکیرین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ باس ڈی لیڈے، برینڈن گلوور اورلوگن۔ وین۔بیک کے حصے میں 2۔2 وکٹیں آئیں۔
نیدرلینڈز نے 118رنز کا آسان ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا۔ ٹام کوپر نے 32 رنزجوڑے۔ میکس اوڈاڈ نے نصف سنچری بنائی اور 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سے رچرڈ۔ نگاراوا اور بلیسنگ موزاربانی نے 2۔2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے لئے بھارت اور بنگلہ دیش کا میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ بنگلہ دیش کے میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان کے عالمی کپ میں رہنے کے زیادہ چانسز ہوں گے۔ ایونٹ کے تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔
style=”display:none;”>