آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فارمیٹ کا اعلان کردیا ہے۔
ویسٹ انڈیز اور امریکا کی میزبانی میں ہونے والے ایونٹ کا فارمیٹ گزشتہ ایونٹس سے مختلف ہوگا اور پہلے مرحلے میں 20 ٹیمیں، چار گروپس میں تقسیم ہوں گی۔ ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں سپر8 مرحلے میں جگہ بنائیں گی ،سپر 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جس کی 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
آئندہ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 55 میچز کھیلے جائیں گی۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز نے میزبان ہونے کی بنیاد پر کوالیفائی کرلیا جبکہ پاکستان، انگلینڈ، بھارت اور نیوزی لینڈ نے 2022 کی کارکردگی کی بنیاد پر جگہ پکی کی۔
آسٹریلیا، نیدرلینڈز، سری لنکا اور جنوبی افریقہ بھی اس سال کی کارکردگی پر کوالیفائی کرچکےہیں جبکہ افغانستان اور بنگلہ دیش نے رینکنگ کی بنیاد پر اگلے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کیا۔ دیگر آٹھ ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائرز کی بنیاد پر ہوگا۔
style=”display:none;”>