بھارت کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کشمیری حریت لیڈر یاسین ملک کے خلاف فیصلہ ابھی تک فیصلہ نہیں سنا سکی۔ بھارتی عدالت نے قرار دیا تھا کہ پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے شام تک فیصلہ سنا دیا جائے گا مگر تاحال کوئی فیصلہ نہیں آیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حریت رہنما کو کمرۂ عدالت سے واپس لاک اپ میں پہنچا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی خصوصی عدالت ان پر بغاوت، وطن دشمنی، دہشت گردی کے لیے رقوم حاصل کرنے اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کی فرد جرم 19 مئی کو عائد کر چکی ہے جس میں یاسین ملک کو آج عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
style=”display:none;”>