۔95 کھرب 2 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا گیا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
قرضوں کی ادائیگی کی مد میں 3 ہزار 144 ارب روپے ،پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کیلئے 800 ارب روپے ،ملکی دفاع کیلئے ایک ہزار 523 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کیلئے 550ا رب روپے ،پنشن کی مد میں 530 ارب روپے ،سبسڈیز کیلئے 699 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں
تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس چھوٹ کی حد بارہ لاکھ روپے سالانہ کر دی گئی ،40 ہزار ماہانہ سے کم آمدن والوں کو ماہانہ 2 ہزار روپے دئیے جائیں گے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ کردیا گیا ۔1600سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافہ۔
کابینہ اور سرکاری اہلکاروں کی پیٹرول کی حد کو 40 فیصد کم کیا جائیگا، لازمی دوروں کے علاوہ دوروں پر پابندی ہوگی
فلم کو صنعت کا درجہ دے دیا گیا ، ایک ارب کی سالانہ لاگت سے بائڈنگ فلم فنانس فنڈ قائم
style=”display:none;”>