وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کی بحالی اورآئندہ مالی سال کےبجٹ دوہزار بائیس تئیس میں کوئی کٹوتی نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔وزیراعظم نےیہ ہدایات وزارت منصوبہ بندی اوروزارت خزانہ کوجاری کی ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کو مسلم لیگ ن کے سابق دور کی طرز پر فعال بنایاجائے ۔کمیشن کے بجٹ میں گزشتہ پونے چار سال سے کٹوتیوں نے اعلی تعلیم پرمنفی اثرڈالا۔
اس عمل کوریورس کیاجائے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک بھرکی جامعات میں تعلیمی منصوبوں کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے ۔اعلی تعلیم کو عالمی معیار پر استوارکرتے ہوئے پروگراموں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے۔ہائیر ایجوکیشن کے بجٹ میں کٹوتی نہ کی جائے اوراس کے وسائل میں خاطرخواہ اضافہ کیاجائے۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اساتذہ اورطالبعلموں کو ہرممکن سہولیات فراہم کیاجائیں۔
There is no question of a cut in the budget of Higher Education Commission. I am aware of the negative effect that cuts have had on higher education during the past four years. I have given clear directions to Planning Commission & Ministry of Finance in this regard.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 30, 2022
style=”display:none;”>